کسی شخص کا اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کرنا۔
راوی:
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَيْدٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَقِيتُ عَمِّي وَمَعَهُ رَايَةٌ فَقُلْتُ أَيْنَ تُرِيدُ فَقَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيهِ فَأَمَرَنِي أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ وَآخُذَ مَالَهُ
یزید بن براء اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میری ملاقات اپنے چچا سے ہوئی ان کے پاس ایک جھنڈا تھا میں نے ان سے دریافت کیا آپ کہاں جا رہے ہیں انہوں نے جواب دیا مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجاہے جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کرلی ہے آپ نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں اسے قتل کردوں اور اس کا مال قبضے میں لے لوں۔