سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1929

جنازہ کے واسطے کھڑے نہ ہونے سے متعلق

راوی: قتیبہ , حماد , ایوب , محمد بن سیرین

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ جَنَازَةً مَرَّتْ بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ فَقَامَ الْحَسَنُ وَلَمْ يَقُمْ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ الْحَسَنُ أَلَيْسَ قَدْ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجَنَازَةِ يَهُودِيٍّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ ثُمَّ جَلَسَ

قتیبہ، حماد، ایوب، محمد بن سیرین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جنازہ حضرت حسن بن علی اور حضرت عبداللہ ابن عباس کے سامنے سے نکلا تو حضرت حسن کھڑے ہو گئے اور حضرت عبداللہ ابن عباس کھڑے نہیں ہوئے حضرت حسن نے فرمایا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک یہودی کا جنازہ دیکھ کر کھڑے نہیں ہوئے تھے؟ حضرت عبداللہ ابن عباس نے فرمایا کہ جی ہاں پھر بیٹھنے لگے تھے پھر اس کے بعد جنازہ (یہودی) کو دیکھ کر کھڑے نہیں ہوئے۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas and Al-Hasan bin ‘Ali that a funeral passed by them and one of them stood and the other sat. The one who stood up said: “By Allah, I know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم stood up.” The one who was sitting said: “I know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sat?.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں