جنازوں کے پیچھے چلنے کے حکم سے متعلق
راوی: سلیمان بن منصوربلخی , ابواحوص و ہناد بن سری , ابواحوص , اشعث , معاویہ بن سوید , ہناد , براء بن عازب
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح وَأَنْبَأَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ هَنَّادٌ قَالَ الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ وَقَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ وَنُصْرَةِ الْمَظْلُومِ وَإِفْشَائِ السَّلَامِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ وَالْقَسِّيَّةِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ
سلیمان بن منصوربلخی، ابواحوص و ہناد بن سری، ابواحوص، اشعث، معاویہ بن سوید، ہناد، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو سات باتوں کا حکم فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو سات قسم کی باتوں سے منع فرمایا ہے ایک تو بیمار شخص کی مزاج پرسی کا ۔ دوسرے چھینک کا جواب دینے کا اور تیسرے قسم کا پورا کرنے کا اور چوتھے مظلوم شخص کی امداد کرنے کا ۔ پانچویں سلام کا رواج دینے کا اور چھٹے دعوت قبول کرنے کا اور ساتویں جنازہ کے ساتھ جانے کا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے منع فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (3) میاثر(4) قسیۃ (5) استبرق (6) حریر اور(7) دیباج کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that ‘Abdullah bin Al-Mughaffal said:
“The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : said:
‘Whoever follows a Janazah until it is finished, he will have two Qirats, and whoever goes back before it is finished, he will have one Qirat.” (Sahih)