بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , حسین , عبداللہ بن بریدہ , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ قَاعِدًا فَقَالَ صَلَاتُهُ قَائِمًا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهِ قَاعِدًا وَصَلَاتُهُ قَاعِدًا عَلَی النِّصْفِ مِنْ صَلَاتِهِ قَائِمًا وَصَلَاتُهُ نَائِمًا عَلَی النِّصْفِ مِنْ صَلَاتِهِ قَاعِدًا
مسدد، یحیی، حسین، عبداللہ بن بریدہ، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متعلق دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے سے افضل ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی بنسبت آدھا ثواب ملتا ہے اور لیٹ کر نماز پڑھنے میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی بنسبت آدھا ثواب ملتا ہے۔