ابوجہل کے قتیل کا بیان ۔
راوی: حمیدی سفیان بن عیینہ عطاء بن ابی رباح
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ کُفْرًا قَالَ هُمْ وَاللَّهِ کُفَّارُ قُرَيْشٍ قَالَ عَمْرٌو هُمْ قُرَيْشٌ وَمُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَةُ اللَّهِ وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ قَالَ النَّارَ يَوْمَ بَدْرٍ
حمیدی سفیان بن عیینہ عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ کُفْرًا) کی تفسیر کے سلسلہ میں فرمایا اس سے مراد کفار قریش ہیں اور نعمت سے مراد رسول پاک ہیں۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ اس آیت میں لوگوں سے مراد کفار اور نعمت سے مراد رسول پاک کی ذات ہے اور دار البوار سے مراد وہ دوزخ ہے جس میں بدر کے دن داخل کئے گئے۔
Narrated Ibn 'Abbas:
regarding the Statement of Allah:–"Those who have changed Allah's Blessings for disbelief…" (14.28) The people meant here by Allah, are the infidels of Quraish. ('Amr, a sub-narrator said, "Those are (the infidels of) Quraish and Muhammad is Allah's Blessing. Regarding Allah's Statement:"..and have led their people Into the house of destruction? (14.29) Ibn 'Abbas said, "It means the Fire they will suffer from (after their death) on the day of Badr."