سوتے وقت آگ بجھا دو
راوی:
عن أبي موسى قال : احترق بيت بالمدينة على أهله من الليل فحدث بشأنه النبي صلى الله عليه وسلم قال : " إن هذه النار إنما هي عدو لكم فإذا نمتم فأطفئوها عنكم "
اور حضرت ابوموسیٰ کہتے ہیں کہ رات میں ایسا ہوا کہ مدینہ میں ایک شخص کا گھر جل گیا اور گھر والوں پر گر پڑا، چنانچہ اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ۔" یہ آگ ، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ یہ تمہارے حق میں ایک دشمن ہے (جو جان و مال کو جلا دیتی ہے ) لہٰذا جب تم سونے لگو تو اس کو بجھا دو اور اس کے ضرر و نقصان سے اپنے کو محفوظ رکھو ۔" (بخاری ومسلم )