مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 236

چوہے کی شرارت سے بچنے کے لئے سوتے وقت چراغ کو بجھا دو

راوی:

وعن ابن عباس قال : جاءت فأرة تجر الفتيلة فألقتها بين يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم على الخمرة التي كان قاعدا عليها فأحرقت منها مثل موضع الدرهم فقال : " إذا نمتم فأطفئوا سرجكم فإن الشيطان يدل مثل هذه على هذا فيحرقكم " . رواه أبو داود
وهذا الباب خال من الفصل الثالث

اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ (ایک دن کا واقعہ ہے کہ ) ایک چوہا چراغ کی (جلتی ہوئی بتی کھینچ لایا اور اس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس چٹائی پر ڈال دیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے چنانچہ (اس طرح) اس نے ایک درہم کے بقدر چٹائی کو جلا دیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ دیکھ کر ) فرمایا کہ " جب تم سونے لگو، تو چراغ کو گل کر دو کیونکہ شیطان اس چوہے جیسے موذی کو ایسی حرکت پر آمادہ کرتا ہے اور (اس صورت میں گویا ) وہ شیطان تمہیں جلا دیتا ہے " (ابو داؤد )

تشریح
مصنف مشکوٰۃ نے اس باب میں تیسری فصل شامل نہیں کی ہے اور یہ کہا ہے کہ " بہ باب تیسری فصل سے خالی ہے ۔" چنانچہ یہ نہ کہنے کی وجہ پیچھے (کتاب الاشربہ سے پہلے باب میں بیان کی جا چکی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں