صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1219

اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , یحیی , نافع

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ذُکِرَ لَهُ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ وَکَانَ بَدْرِيًّا مَرِضَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فَرَکِبَ إِلَيْهِ بَعْدَ أَنْ تَعَالَی النَّهَارُ وَاقْتَرَبَتْ الْجُمُعَةُ وَتَرَکَ الْجُمُعَةَ

قتیبہ بن سعید، لیث، یحیی ، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ کسی نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جمعہ کے دن بیان کیا کہ سعید بن زید عمرو بن نفیل بدری بیمار ہیں۔ وہ سوار ہو کر ان کو دیکھنے گئے دن چڑھ چکا تھا اور جمعہ کا وقت قریب تھا اور انہوں نے جمعہ ترک کردیا۔

Narrated Nafi:
Ibn 'Umar was once told that Said bin Zaid bin 'Amr bin Nufail, one of the Badr warriors, had fallen ill on a Friday. Ibn 'Umar rode to him late in the forenoon. The time of the Friday prayer approached and Ibn 'Umar did not take part in the Friday prayer.

یہ حدیث شیئر کریں