صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1222

میدان بدر میں فرشتوں کی حاضری کا بیان۔

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , یحیی , معاذ بن رفاعہ بن رافع

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ وَكَانَ رِفَاعَةُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ وَكَانَ رَافِعٌ مِنْ أَهْلِ الْعَقَبَةِ فَكَانَ يَقُولُ لِابْنِهِ مَا يَسُرُّنِي أَنِّي شَهِدْتُ بَدْرًا بِالْعَقَبَةِ قَالَ سَأَلَ جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.

سلیمان بن حرب، حماد، یحیی ، حضرت معاذ بن رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن رافع سے روایت کرتے ہیں کہ میرے والد رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدری تھے اور دادا رافع بیعت عقبہ والوں میں سے تھے چنانچہ رافع اپنے بیٹے رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کرتے تھے کہ مجھے عقبہ کے برابر بدر میں شریک ہونے کی خوشی نہیں ہے۔ فرمایا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اس معاملہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا جیسا کہ اوپر گزرا۔

Narrated Mu'adh bin Rifa'a bin Rafi:
Rifa'a was one of the warriors of Badr while (his father) Rafi' was one of the people of Al-'Aqaba (i.e. those who gave the pledge of allegiance at Al-'Aqaba). Rafi' used to say to his son, "I would not have been happier if I had taken part in the Badr battle instead of taking part in the 'Aqaba pledge."

یہ حدیث شیئر کریں