یہ باب عنوان سے خالی ہے۔
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل ابن شہاب زہری , عروبہ بن زبیر عائشہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَبَا حُذَيْفَةَ وَکَانَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبَنَّی سَالِمًا وَأَنْکَحَهُ بِنْتَ أَخِيهِ هِنْدَ بِنْتَ الْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ وَهُوَ مَوْلًی لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ کَمَا تَبَنَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدًا وَکَانَ مَنْ تَبَنَّی رَجُلًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ دَعَاهُ النَّاسُ إِلَيْهِ وَوَرِثَ مِنْ مِيرَاثِهِ حَتَّی أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ فَجَائَتْ سَهْلَةُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل ابن شہاب زہری، عروبہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عائشہ زوجہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو بدر میں شریک تھے سالم کو جو کہ ایک انصاریہ عورت کا غلام تھا اپنا بیٹا بنا کر اپنی بھتیجی یعنی ہندہ ولید بن عتبہ کی بیٹی سے اس کا نکاح کردیا تھا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو اپنا بیٹا بنا لیا تھا۔ اور جاہلیت کے زمانہ میں یہ رسم تھی کہ جب کوئی کسی کو اپنا بیٹا بنا لیتا تو وہ اسی کے نام سے پکارا جاتا اور اس کے مال کا وارث ہوتا تھا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ( اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَا ى ِهِمْ ) 33۔ الأحزاب : 5) کہ تم ان کو ان کے حقیقی باپوں کے نام سے پکارو اس آیت کے نزول کے بعد سہلہ بنت سہل ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بی بی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی پھر اس حدیث کو بیان کیا۔
Narrated 'Aisha:
(the wife of the Prophet) Abu Hudhaifa, one of those who fought the battle of Badr, with Allah's Apostle adopted Salim as his son and married his niece Hind bint Al-Wahd bin 'Utba to him' and Salim was a freed slave of an Ansari woman. Allah's Apostle also adopted Zaid as his son. In the Pre-lslamic period of ignorance the custom was that, if one adopted a son, the people would call him by the name of the adopted-father whom he would inherit as well, till Allah revealed: "Call them (adopted sons) By (the names of) their fathers." (33.5)