سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 984

تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنا

راوی: قعنبی , مالک , مسلم بن ابی مریم , علی بن عبدالرحمن معاوی

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ قَالَ رَآنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَی فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَهَانِي وَقَالَ اصْنَعْ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فَقُلْتُ وَکَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قَالَ کَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ کَفَّهُ الْيُمْنَی عَلَی فَخْذِهِ الْيُمْنَی وَقَبَضَ أَصَابِعَهُ کُلَّهَا وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَوَضَعَ کَفَّهُ الْيُسْرَی عَلَی فَخْذِهِ الْيُسْرَی

قعنبی، مالک، مسلم بن ابی مریم، حضرت علی بن عبدالرحمن معاوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ کو نماز میں کنکریوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے اس سے منع فرمایا اور کہا کہ تو بھی نماز میں وہی کیا کر جو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے، میں نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے؟ فرمایا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں بیٹھتے تو دائیں ران پر دایاں ہاتھ رکھتے اور سب انگلیوں کو بند کر لیتے اور انگوٹھے سے ملحق انگلی سے (شہادت والی انگلی سے) اشارہ کرتے اور بایاں ہاتھ بائیں ران پر رکھتے

یہ حدیث شیئر کریں