تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنا
راوی: محمد بن عبدالرحیم , بزار , عفان , عبدالواحد بن زیاد , عثمان بن حکیم , عامر , عبداللہ بن زبیر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَعَدَ فِي الصَّلَاةِ جَعَلَ قَدَمَهُ الْيُسْرَی تَحْتَ فَخْذِهِ الْيُمْنَی وَسَاقِهِ وَفَرَشَ قَدَمَهُ الْيُمْنَی وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَی عَلَی رُکْبَتِهِ الْيُسْرَی وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی فَخْذِهِ الْيُمْنَی وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ وَأَرَانَا عَبْدُ الْوَاحِدِ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ
محمد بن عبدالرحیم، بزار، عفان، عبدالواحد بن زیاد، عثمان بن حکیم، عامر، حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو بایاں پاؤں داہنی ران اور داہنی پنڈلی کے نیچے کر لیتے اور داہنا پاؤں بچھا لیتے اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھتے اور دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھتے اور انگلی سے اشارہ کرتے، عفان کہتے ہیں کہ عبدالواحد نے عملی طور پر کر کے دکھایا اور انگلی سے اشارہ کیا۔