صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1236

یہ باب عنوان سے خالی ہے۔

راوی: ابو الیمان شعیب زہری

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي إِمَارَتِهِ أَخَّرَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ الْعَصْرَ وَهُوَ أَمِيرُ الْکُوفَةِ فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ جَدُّ زَيْدِ بْنِ حَسَنٍ شَهِدَ بَدْرًا فَقَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ نَزَلَ جِبْرِيلُ فَصَلَّی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ صَلَوَاتٍ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا أُمِرْتُ کَذَلِکَ کَانَ بَشِيرُ بْنُ أَبِي مَسْعُودٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ

ابو الیمان شعیب زہری سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زبیر سے سنا وہ عمر بن عبدالعزیز کی حکومت کے زمانہ کا حال بیان کرتے ہیں کہ ایک دن مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن شعبہ نے جو معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے کوفہ کے حاکم تھے عصر کی نماز میں دیر کی تو ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ عقبہ بن عمرو انصاری جو زید بن حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نانا تھے اور جنگ بدر میں شریک تھے مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہنے لگے کہ تم کو معلوم ہی ہے کہ معراج کی صبح کو جبرائیل اترے اور نماز پڑھائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچوں نمازیں ان کے پیچھے پڑھیں پھر جبرائیل علیہ السلام کہنے لگے کہ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا ہے عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ بشیر بن ابی مسعود اپنے والد سے یہ روایت اسی طرح نقل فرمایا کرتے تھے۔

Narrated Az-Zuhri:
I heard 'Urwa bin Az-Zubair talking to 'Umar bin 'Abdul 'Aziz during the latter's Governorship (at Medina), he said, "Al-Mughira bin Shu'ba delayed the 'Asr prayer when he was the ruler of Al-Kufa. On that, Abu Mas'ud. 'Uqba bin 'Amr Al-Ansari, the grand-father of Zaid bin Hasan, who was one of the Badr warriors, came in and said, (to Al-Mughira), 'You know that Gabriel came down and offered the prayer and Allah's Apostle prayed five prescribed prayers, and Gabriel said (to the Prophet ), "I have been ordered to do so (i.e. offer these five prayers at these fixed stated hours of the day)."

یہ حدیث شیئر کریں