مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 257

کسی عذر کی بنا پر ریشمی کپڑا پہننا جائز ہے

راوی:

وعن أنس قال : رخص رسول الله صلى الله عليه وسلم للزبير وعبد الرحمن بن عوف في لبس الحرير لحكة بهما
وفي رواية لمسلم قال : إنهما شكوا من القمل فرخص لهما في قمص الحرير

اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ریشمی کپڑا پہننے کی اجازت دے دی کیونکہ ان کے خارش ہو گئی تھی (اور یہ خارش جوئیں پڑ جانے کی وجہ سے تھی جیسا کہ آگے کی روایت سے معلوم ہوگا ) (بخاری ومسلم )
اور مسلم کی ایک روایت میں یوں ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ان دونوں (حضرت زبیر اور حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہما ) نے جوئیں پڑ جانے کی شکایت کی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ریشمی کپڑا پہننے کی اجازت دے دی ۔"

تشریح
موجز میں لکھا ہے کہ ریشم اپنی اصل کے اعتبار سے گرم اور مفرح ہوتا ہے اور ریشمی کپڑا پہننے سے جوئیں ختم ہو جاتی ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں