صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1239

یہ باب عنوان سے خالی ہے۔

راوی: ابو الیمان , شعیب , زہری

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ وَکَانَ مِنْ أَکْبَرِ بَنِي عَدِيٍّ وَکَانَ أَبُوهُ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عُمَرَ اسْتَعْمَلَ قُدَامَةَ بْنَ مَظْعُونٍ عَلَی الْبَحْرَيْنِ وَکَانَ شَهِدَ بَدْرًا وَهُوَ خَالُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَحَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ

ابو الیمان، شعیب، زہری سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ عبداللہ بن عامر بن ربیعہ نے جو بنی عدی کے سردار تھے۔ ان سے زہری نے ملاقات کی ان کے والد عامر بن ربیعہ رسول اللہ کے ساتھ جنگ بدر میں شریک تھے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قدامہ بن مطعون کو بحرین کا عامل مقرر کیا تھا اور وہ جنگ بدر میں شریک تھے وہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ماموں ہوتے تھے۔

Narrated 'Abdullah bin 'Amr bin Rabi'a:
who was one of the leaders of Bani 'Adi and his father participated in the battle of Badr in the company of the Prophet. 'Umar appointed Qudama bin Maz'un as ruler of Bahrain, Qudama was one of the warriors of the battle of Badr and was the maternal uncle of Abdullah bin 'Umar and Hafsa.

یہ حدیث شیئر کریں