یہ باب عنوان سے خالی ہے۔
راوی: عبداللہ بن محمد بن اسماء جویریہ , مالک زہری
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ قَالَ أَخْبَرَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَنَّ عَمَّيْهِ وَکَانَا شَهِدَا بَدْرًا أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ قُلْتُ لِسَالِمٍ فَتُکْرِيهَا أَنْتَ قَالَ نَعَمْ إِنَّ رَافِعًا أَکْثَرَ عَلَی نَفْسِهِ
عبداللہ بن محمد بن اسماء جویریہ، مالک زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رافع بن خدیج نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ ان کے دونوں چچاؤں ظہیر اور مظہر نے ان سے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قابل کاشت زمین کو کرایہ پر دینے سے منع کیا ہے زہری نے کہا کہ میں نے سالم سے کہا کہ تم تو کرایہ پر دیا کرتے ہو تو انہوں نے کہا ہاں! رافع نے اپنے اوپر زیادتی کی ہے ظہیر اور مظہر یہ دونوں بدر میں شریک تھے۔
Narrated Az-Zuhri:
Salim bin 'Abdullah told me that Rafi' bin Khadij told 'Abdullah bin 'Umar that his two paternal uncles who had fought in the battle of Badr informed him that Allah's Apostle forbade the renting of fields. I said to Salim, "Do you rent your land?" He said, "Yes, for Rafi' is mistaken."