یہ باب عنوان سے خالی ہے۔
راوی: یعقوب بن ابراہیم , اسمٰعیل بن علیہ , سلیمان تیمی سے روایت کرتے ہیں کہ انس
حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ مَنْ يَنْظُرُ مَا صَنَعَ أَبُو جَهْلٍ فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَائَ حَتَّی بَرَدَ فَقَالَ آنْتَ أَبَا جَهْلٍ قَالَ ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ سُلَيْمَانُ هَکَذَا قَالَهَا أَنَسٌ قَالَ أَنْتَ أَبَا جَهْلٍ قَالَ وَهَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ قَالَ سُلَيْمَانُ أَوْ قَالَ قَتَلَهُ قَوْمُهُ قَالَ وَقَالَ أَبُو مِجْلَزٍ قَالَ أَبُو جَهْلٍ فَلَوْ غَيْرُ أَکَّارٍ قَتَلَنِي
یعقوب بن ابراہیم، اسماعیل بن علیہ، سلیمان تیمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بدر کے دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ہے! جو ابوجہل کا حال معلوم کرے یہ سن کر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ گئے اور دیکھا کہ عفراء کے بیٹوں نے مار مار کر قریب المرگ کردیا ہے۔ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا کیا تو ہی ابوجہل ہے؟ اس نے دم توڑتے ہوئے جواب دیا کہ مجھ سے بڑا اور کون ہوگا جس کو تم لوگوں نے مارا ہو! سلیمان کہتے ہیں یا یوں جواب دیا جس کو اس کی قوم نے مارا ہو۔ ابومجلز کہتے ہیں کہ ابوجہل مرتے وقت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگا کاش! مجھ کو کسان کے علاوہ کوئی اور مارتا۔
Narrated Anas:
Allah's Apostle said on the day of Badr, "Who will go and see what has happened to Abu Jahl?" Ibn Mas'ud went and saw him struck by the two sons of 'Afra and was on the point of death . Ibn Mas'ud said, "Are you Abu Jahl?" Abu Jahl replied, "Can there be a man more superior to the one whom you have killed (or as Sulaiman said, or his own folk have killed.)?" Abu Jahl added, "Would that I had been killed by other than a mere farmer. "