جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1042

میت کو قبر میں اتارتے وقت کیا کہا جائے

راوی: ابوسعید , خالد , حجاج , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أُدْخِلَ الْمَيِّتُ الْقَبْرَ وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ مَرَّةً إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي لَحْدِهِ قَالَ مَرَّةً بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَی مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ وَقَالَ مَرَّةً بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ أَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيُّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا أَيْضًا

ابوسعید، خالد، حجاج، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب میت قبر میں رکھتے راوی کہتے ہیں کہ ابوخالد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں جب میت لحد میں رکھی جاتی تو یہ دعا پڑھتے بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَی مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ (ترجمہ) ہم اس میت کو اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ کی شریعت پر قبر میں اتارتے ہیں۔ ابوخالد نے دوسری بار یہ دعا روایت کی بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دونوں کا ایک ہی مطلب ہے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی سندوں سے حضرت ابن عمر سے مروی ہے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ابوصدیق ناجی نے بھی یہ حدیث ابن عمر سے مرفوعاً روایت کی ہے اور ابوبکر ناجی کے واسطے سے بھی ابن عمر موقوفاً مروی ہے۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) narrated that when the corpse was put in the grave—-in the version of Abu Khalid the words are slightly different with same meaning—-the Prophet (SAW) said once:

In the name of Allah, at His command and on the Shariah of Allah’s Messenger:

And (Abu Khalid’s version) said once:

In the Shariah of Allah, at His command, according to the sunnah of Allah’s Messenger (SAW)

[Abu Dawud 3213, Ibn e Majah 1550]

یہ حدیث شیئر کریں