نماز کے بعد تکبیر کہنے کا بیان
راوی: یحیی بن موسی , عبدالرزاق , ابن جریج , عمرو بن دینار , ابومعبد مولی ابن عباس
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ أَبَا مَعْبَدٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَفْعَ الصَّوْتِ لِلذِّکْرِ حِينَ يَنْصَرِفُ النَّاسُ مِنْ الْمَکْتُوبَةِ کَانَ ذَلِکَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ کُنْتُ أَعْلَمُ إِذَا انْصَرَفُوا بِذَلِکَ وَأَسْمَعُهُ
یحیی بن موسی، عبدالرزاق، ابن جریج، عمرو بن دینار، ابومعبد مولیٰ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں فرض نمازوں سے فراغت کے بعد بآواز بلند ذکر ہوتا تھا اور ابن عباس کہتے ہیں کہ میں اس ذکر جہری سے ہی سمجھتا تھا کہ لوگ نماز سے فارغ ہو گئے ہیں اور میں اس کی آواز سنتا تھا۔