مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 273

نیا کپڑا پہنتے وقت کی دعا

راوی:

وعن معاذ بن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " من أكل طعاما ثم قال : الحمد لله الذي أطعمني هذا الطعام ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة غفر له ما تقدم من ذنبه " . رواه الترمذي وزاد أبو داود : " ومن لبس ثوبا فقال : الحمد لله الذي كساني هذا ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر "

اور حضرت معاذ بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" جو شخص کھانا کھائے اور پھر یہ کہے یعنی یہ دعا پڑھے ۔" تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ کو یہ کھانا کھلایا اور کھانا بغیر میرے کسی حیلہ اور بغیر میری کسی قوت (کے اثر کے ) مجھ تک پہنچایا " تو اس کے تمام پہلے (صغیرہ ) گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔" (ترمذی ) اور ابوداؤد نے اپنی روایت میں یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں کہ جو شخص کپڑا پہنے اور پھر یہ کہے ۔" تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ کو یہ کپڑا پہنایا اور یہ کپڑا بغیر میرے کسی حیلہ اور بغیر میری کسی قوت (کے اثر کے ) مجھ تک پہنچایا ۔" تو اس کے تمام اگلے پچھلے (صغیرہ ) گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔"

یہ حدیث شیئر کریں