سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1016

جب چار کے بجائے پانچ رکعت پڑھ لے تو کیا کرنا چاہیے؟

راوی: حفص بن عمرو مسلم بن ابراہیم , حفص , شعبہ , حکم , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَی قَالَ حَفْصٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ وَمَا ذَاکَ قَالَ صَلَّيْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ

حفص بن عمرو مسلم بن ابراہیم، حفص، شعبہ، حکم، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھ لیں۔ لوگوں نے عرض کیا کیا نماز میں اضافہ ہو گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا وہ کیوں؟ کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کے بعد دو سجدے کئے ۔

یہ حدیث شیئر کریں