جب چار کے بجائے پانچ رکعت پڑھ لے تو کیا کرنا چاہیے؟
راوی: محمد بن عبداللہ بن نمیر , اعمش , ابراہیم , علقمہ , عبداللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بِهَذَا قَالَ فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُکُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ تَحَوَّلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ حُصَيْنٌ نَحْوَ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، اعمش، ابراہیم، علقمہ، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس طرح مروی ہے اس میں یہ اضافہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی بھول جائے تو دو سجدے کرے (یہ کہہ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پلٹے اور دو سجدے کئے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اسے حصین نے اعمش کی طرح نقل کیا ہے۔