پھلوں کو صلاحیت سے پہلے کاٹنے کی شرط کے بغیر بیع کرنے سے روکنے کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , مالک , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُبْتَاعَ
یحیی بن یحیی، مالک، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صلاحیت کے ظہور سے پہلے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بائع (بچنے والا) اور مشتری (خریدنے والا اور بیچنے والا) دونوں کو بیچنے اور خریدنے سے منع فرمایا۔
Ibn 'Umar (Allah be pleased with them) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade the sale of fruits until they were clearly in good condition, he forbade it both to the seller and to the buyer.