پھلوں کو صلاحیت سے پہلے کاٹنے کی شرط کے بغیر بیع کرنے سے روکنے کے بیان میں
راوی: علی بن حجر سعدی , زہیر بن حرب , اسماعیل , ایوب , نافع , ابن عمر
و حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يَزْهُوَ وَعَنْ السُّنْبُلِ حَتَّی يَبْيَضَّ وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ
علی بن حجر سعدی، زہیر بن حرب، اسماعیل، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع کیا یہاں تک کہ وہ سرخ یا زرد ہو جائیں اور بالیوں کے سفید ہونے سے پہلے بیع سے منع فرمایا یہاں تک کہ وہ آفات سے محفوظ ہو جائیں بائع (بچنے والا) اور مشتری (خریدنے والا اور بیچنے والا) دونوں کو منع فرمایا۔
Ibn 'Umar (Allah be pleased with them) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade the sale of palm-trees (i. e. their trults) until the dates began to ripen, and ears of corn until they were white and were safe from blight. He forbade the seller and the buyer.