سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1038

نماز سے فارغ ہو کر کس طرف اٹھنا چاہیے

راوی: ابو ولید , شعبہ , سماک بن حرب , قبیصہ بن ہلب

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ رَجُلٍ مِنْ طَيِّئٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ يَنْصَرِفُ عَنْ شِقَّيْهِ

ابو ولید، شعبہ، سماک بن حرب، حضرت قبیصہ بن ہلب کے والد سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی (نماز سے فراغت کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں جانب گھوما کرتے تھے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فراغت کے بعد کبھی داہنی طرف رُخ کر کے بیٹھتے اور کبھی بائیں طرف رُخ کر کے یا اس کا مطلب یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی داہنی طرف سے اٹھ کر جاتے اور کبھی بائیں طرف سے)۔

Narrated Hulb (Yazid) at-Ta'i:
Hulb prayed along with the Prophet (peace_be_upon_him). He used to turn to both his sides (sometimes to the left and sometimes to the right).

یہ حدیث شیئر کریں