جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1074

تعزیت کی فضیلت

راوی: محمد بن حاتم , یونس ابن محمد , ام الاسود , عبیدہ بن ابی برزہ , ابوبرزہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَتْنَا أُمُّ الْأَسْوَدِ عَنْ مُنْيَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي بَرْزَةَ عَنْ جَدِّهَا أَبِي بَرْزَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَزَّی ثَکْلَی کُسِيَ بُرْدًا فِي الْجَنَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ

محمد بن حاتم، یونس ابن محمد، ام اسود، عبیدہ بن ابی برزہ، ابوبرزہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی عورت سے اس کے بیٹے کے فوت ہو جانے پر تعزیت کی اسے جنت میں ایک چادر پہنائی جائے گی۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے اس کی سند قوی نہیں۔

Sayyidina Abu Barzah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “One who comforts a woman who has lost a child will be given to wear a striped cloak in Paradise.”

یہ حدیث شیئر کریں