مسلمانوں کے واسطے دعا مانگنے کا حکم
راوی: عبیداللہ بن سعید , حرمی بن عمارة , شعبہ , علقمہ بن مرثد , سلیمان بن بریدة
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَتَی عَلَی الْمَقَابِرِ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللَّهُ بِکُمْ لَاحِقُونَ أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَنَحْنُ لَکُمْ تَبَعٌ أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَافِيَةَ لَنَا وَلَکُمْ
عبیداللہ بن سعید، حرمی بن عمارة، شعبہ، علقمہ بن مرثد، سلیمان بن بریدة رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت قبور پر تشریف لے جاتے تو فرماتے" السَّلَامُ عَلَيْکُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللَّهُ بِکُمْ لَاحِقُونَ أ" آخر تک۔ یعنی تم پر سلامتی ہو اے مومنوں اور مسلمانوں کے گھروں والے اور ہم تم سے إِنْ شَاءَ اللَّهُ ملنے والے ہیں تم ہم سے آگے ہو اور ہم تمہارے پیچھے ہیں۔ ہم اپنے اور تمہارے لئے عافیت مانگتے ہیں۔
It was narrated that Abu Hurairah said that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم announced the death of An-NajàshI, the ruler of Ethiopia, to them on the day that he died, and said: “Pray for forgiveness for your brother.” (Sahih)