جمعہ کے دن قبو لیت کی گھڑی کس وقت ہوتی ہے؟
راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , مخرمہ , ابن بکیر , ابوموسیٰ اشعری کے بیٹے ابوبردہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ يَعْنِي ابْنَ بُکَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَسَمِعْتَ أَبَاکَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَأْنِ الْجُمُعَةِ يَعْنِي السَّاعَةَ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَی أَنْ تُقْضَی الصَّلَاةُ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي عَلَی الْمِنْبَرِ
احمد بن صالح، ابن وہب، مخرمہ، ابن بکیر، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے عبداللہ بن عمر نے پوچھا کیا تم نے اپنے والد (ابو موسیٰ اشعری) سے جو کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے احادیث بیان کرتے تھے جمعہ کے دن کی قبولیت والی گھڑی کے متعلق کچھ سنا ہے؟ میں نے کہا ہاں! میں نے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جمعہ کی ساعت امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز کے ختم ہونے تک ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ جلوس سے مراد امام کا منبر پر بیٹھنا ہے۔