وہ شخص جو حاملہ لونڈی خریدے
راوی: عمر بن حفص شیبانی , عبداللہ بن وہب , یحیی بن ایوب , ربیعہ بن سلیم , بسر بن عبیداللہ , رویفع بن ثابت
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الشَّيْبَانِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَسْقِ مَائَهُ وَلَدَ غَيْرِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا يَرَوْنَ لِلرَّجُلِ إِذَا اشْتَرَی جَارِيَةً وَهِيَ حَامِلٌ أَنْ يَطَأَهَا حَتَّی تَضَعَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَالْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ
عمر بن حفص شیبانی، عبداللہ بن وہب، یحیی بن ایوب، ربیعہ بن سلیم، بسر بن عبیداللہ، حضرت رویفع بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنا پانی، دوسرے کی اولاد کو نہ پلائے یعنی جو عورت کسی اور سے حاملہ ہو (لونڈی) اور اس نے اسے خریدا تو اس سے صحبت نہ کرے۔ یہ حدیث حسن ہے اور کئی سندوں سے رویفع بن ثابت ہی سے منقول ہے اہل علم کا اسی پر عمل ہے وہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی باندی کو حاملہ ہوتے ہوئے خریدے تو بچہ پیدا ہونے تک اس سے جماع نہ کرے۔ اس باب میں ابودرداء، عرباض بن ساریہ، اور ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔
Sayyidina Ruwayfi ibn Thabit narrated that the Prophet (SAW) said, “He who believes in Allah and the Last Day must not water the child of another.” (It means he must not have sexual intercourse with a woman who is pregnant from another man, after buying her, etc.)
[Abu Dawud 2158]
——————————————————————————–