مرد کسی عورت کو دیکھ اور وہ اسے پسند آجائے
راوی: محمد بن بشار , عبدالاعلی , ہشام بن ابی عبداللہ , ابی زبیر , جابر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ هُوَ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً فَدَخَلَ عَلَى زَيْنَبَ فَقَضَى حَاجَتَهُ وَخَرَجَ وَقَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا أَقْبَلَتْ أَقْبَلَتْ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ امْرَأَةً فَأَعْجَبَتْهُ فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ فَإِنَّ مَعَهَا مِثْلَ الَّذِي مَعَهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَهِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ هُوَ هِشَامُ بْنُ سَنْبَرٍ
محمد بن بشار، عبدالاعلی، ہشام بن ابی عبد اللہ، ابی زبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا تو اپنی بیوی زینب کے پاس داخل ہوئے اور اپنی حاجت پوری (یعنی صحبت کی) پھر باہر نکلے اور فرمایا عورت جب سامنے آتی ہے تو شیطان کی صورت میں آتی ہے پس اگر تم میں سے کوئی عورت کو دیکھے اور اسے اچھی لگے تو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس آجائے کیونکہ اس کے پاس بھی وہی چیز ہے جو اس کے پاس ہے اس باب میں حضرت عبداللہ بن مسعود سے بھی روایت ہے حضرت جابر کی حدیث حسن صحیح غریب ہے ہشام بن ابی عبد اللہ، دستوائی کے دوست اور سبز کے بیٹے ہیں۔
Sayyidina jabir(RA) narrated: The Prophet saw a woman, so he went to (his wife) Sayyidah Zaynab (RA) and fulfilled his desire. When he came out, he said, Surely a woman when she comes across, she comes in the shape of a devil. So, if one of you sees a woman and she pleases him, let him come to his wife, for, indeed, with her is that which is with her (the other).
[Ahmed 14544, Muslim 1403, Abu Dawud 2151]