جب کوئی غلام یا کنیز زنا کا ارتکاب کرے تو ان کا آقا ان پر حد جاری کردے حاکم کی ضرورت نہیں ہے ۔
راوی:
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْأَمَةِ تَزْنِي وَلَمْ تُحْصَنْ فَقَالَ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا قَالَ مَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ
حضرت زید بن خالد جہنی اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی کنیز کے بارے میں دریافت کیا گیا جو زنا کی مرتکب ہو اور محصن نہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو اسے کوڑے لگاؤ اور پھر اگر زنا کا ارتکاب کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔ (راوی کہتے ہیں) مجھے یاد نہیں کہ تیسری یا شاید چوتھی مرتبہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو اسے فروخت کرو خواہ ایک رسی کے عوض میں ہو۔