سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 2085

اہل ایمان کی روحوں سے متعلق احادیث

راوی: کثیربن عبید , محمد بن حرب , زبیدی , زہری , حمید بن عبدالرحمن , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا کَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَسْرَفَ عَبْدٌ عَلَی نَفْسِهِ حَتَّی حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ لِأَهْلِهِ إِذَا أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي ثُمَّ اسْحَقُونِي ثُمَّ اذْرُونِي فِي الرِّيحِ فِي الْبَحْرِ فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ اللَّهُ عَلَيَّ لَيُعَذِّبَنِّي عَذَابًا لَا يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِهِ قَالَ فَفَعَلَ أَهْلُهُ ذَلِکَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِکُلِّ شَيْئٍ أَخَذَ مِنْهُ شَيْئًا أَدِّ مَا أَخَذْتَ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا صَنَعْتَ قَالَ خَشْيَتُکَ فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ

کثیربن عبید، محمد بن حرب، زبیدی، زہری، حمید بن عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ ایک آدمی نے بہت زیادہ گناہ کا ارتکاب کیا تھا جس وقت وہ شخص مرنے لگا تو اس نے اپنے لوگوں سے کہا کہ جس وقت میرا انتقال ہوجائے تو تم لوگ مجھ کو پہلے تو آگ میں جلانا اور پھر مجھ کو پیس دینا۔ پھر میری مٹی کو کچھ تو ہوا میں اڑا دینا اور کچھ سمندر میں ڈال دینا کیونکہ اللہ تعالیٰ مجھ پر قدرت والا ہوگا تو اس طرح سے مجھ کو عذاب میں مبتلا کرے گا۔ ویسا مخلوق میں کسی کو نہیں کرے گا۔ لوگوں نے اس شخص کے مرنے کے بعد اسی طرح سے کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک چیز کو جس نے کہ اس کا کچھ حصہ لیا تھا یعنی پانی اور زمین اور ہوا کو حکم فرمایا جو تم نے لیا ہے تم اس کو حاضر کرو یہاں تک کہ وہ شخص مکمل ہو کر (یعنی جسمانی اعتبار سے پورا ہو کر) اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوگیا اس وقت اس سے اللہ تعالیٰ نے باز پرس کی کہ تو نے کسی وجہ سے یہ حرکت کی؟ اس نے عرض کیا کہ تیرے خوف سے۔ چنانچہ خداوند تعالیٰ نے اس شخص کی مغفرت فرما دی۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم delivering a Khutbah from the Minbar and he said: ‘You will meet Allah barefoot, naked and uncircumcised.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں