سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 2086

اہل ایمان کی روحوں سے متعلق احادیث

راوی: اسحق بن ابراہیم , جریر , منصور , ربیعی , حذیفہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ يُسِيئُ الظَّنَّ بِعَمَلِهِ فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ لِأَهْلِهِ إِذَا أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي ثُمَّ اطْحَنُونِي ثُمَّ اذْرُونِي فِي الْبَحْرِ فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ يَقْدِرْ عَلَيَّ لَمْ يَغْفِرْ لِي قَالَ فَأَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمَلَائِکَةَ فَتَلَقَّتْ رُوحَهُ قَالَ لَهُ مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا فَعَلْتَ قَالَ يَا رَبِّ مَا فَعَلْتُ إِلَّا مِنْ مَخَافَتِکَ فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ

اسحاق بن ابراہیم، جریر، منصور، ربیعی، حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگوں میں سے ایک آدمی اپنے کاموں کو برا سمجھتا تھا جس وقت اس شخص کی وفات کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے رشتہ داروں سے کہا (وصیت کی) کہ جس وقت میری وفات ہوجائے تو تم لوگ مجھ کو آگ میں جلا دینا۔ اس کے بعد سمندر میں پھینک دینا کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ نے (گناہوں کی وجہ سے) میری گرفت کرلی تو وہ کبھی میری مغفرت نہیں کرے گا (اس کے بعد اس شخص کا انتقال ہوگیا) اس کے متعلقین نے اسی طرح سے کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم فرمایا کہ اس شخص کی روح کو پکڑ لو پھر اللہ تعالیٰ نے اس شخص سے دریافت کیا تو نے کس وجہ سے یہ حرکت کی؟ اس نے عرض کیا تیرے خوف کی وجہ سے اے میرے مولیٰ میں نے یہ عمل کیا ہے۔ بہرحال اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی مغفرت فرما دی۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:
“The people will be gathered on the Day of Resurrection naked and uncircumcised. The first one to be clothed will be Ibrahim “ Then he recited: As We began the first creation, We shall repeat it.(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں