جنگ خیبر کا بیان (جو سن ۷ھ میں ہوئی)
راوی: اسمٰعیل , برادر اسمٰعیل , سلیمان , یحیی , حمید طویل , انس بن مالک
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ يَحْيَی عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ عَلَی صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ بِطَرِيقِ خَيْبَرَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ حَتَّی أَعْرَسَ بِهَا وَکَانَتْ فِيمَنْ ضُرِبَ عَلَيْهَا الْحِجَابُ
اسماعیل، برادر اسماعیل، سلیمان، یحیی ، حمید طویل، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت حیی کے پاس خیبر کے راستہ میں تین دن تک ٹھہرے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے خلوت فرمائی اور وہ ان عورتوں میں تھیں جن پر پردہ مقرر تھا (یعنی امہات المومنین میں سے تھیں) ۔
Narrated Anas bin Malik:
The Prophet stayed with Safiya bint Huyai for three days on the way of Khaibar where he consummated his marriage with her. Safiya was amongst those who were ordered to use a veil.