کتے کی قیمت اور کا ہن کی مٹھائی اور سر کش عورت کے مہر کی حرمت اور بلی کی بیع سے رو کنے کے بیان میں
راوی: محمد بن حاتم , یحیی بن سعید قطان , محمد بن یوسف , سائب بن یزید , رافع خد تج
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ شَرُّ الْکَسْبِ مَهْرُ الْبَغِيِّ وَثَمَنُ الْکَلْبِ وَکَسْبُ الْحَجَّامِ
محمد بن حاتم، یحیی بن سعید قطان، محمد بن یوسف، سائب بن یزید، حضرت رافع خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سب سے بری کمائی فاحشہ کی اجرت اور کتے کی قیمت اور پچھنے لگانے والے کی کمائی ہے۔
Rafi b. Khadij (Allah be pleased with him) reported: I heard Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying: The worst earning is the earning of a prostitute, the price of a dog and the earning of a cupper.