مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 432

شراب جوا اور کو بہ حرام ہے

راوی:

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن الخمر والميسر والكوبة والغبيراء . الغبيراء شراب يعمله الحبشة من الذرة يقال له السكركة . رواه أبو داود .

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب، جوئے، کو بہ اور غبیراء سے منع کیا ہے اور غبیراء ایک قسم کی شراب ہوتی ہے جس کو حبشہ کے لوگ جوار سے بناتے ہیں اور اس کو سکرک کہتے ہیں ! ۔" (احمد ، ابوداؤد )

تشریح
غبیراء" کی جو تعریف بیان کی گئی ہے وہ یا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے منقول ہے یا کسی دوسرے راوی کی بیان کی ہوئی ہے

یہ حدیث شیئر کریں