جنگ خیبر کا بیان (جو سن ۷ھ میں ہوئی)
راوی: محمد بن مثنی , ابن مہدی , مالک بن انس , زید بن اسلم , ان کے والد , عمر بن خطاب
حَدَّثَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَوْلَا آخِرُ الْمُسْلِمِينَ مَا فُتِحَتْ عَلَيْهِمْ قَرْيَةٌ إِلَّا قَسَمْتُهَا کَمَا قَسَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ
محمد بن مثنیٰ، ابن مہدی، مالک بن انس، زید بن اسلم، ان کے والد، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ اگر آنے والے مسلمانوں کا خیال نہ ہوتا تو جو علاقہ بھی فتح ہوتا میں اسے (انہیں میں) تقسیم کر دیتا جس طرح کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبیر کو تقسیم کیا تھا۔
Narrated 'Umar:
But for the other Muslims (i.e. coming generations) I would divide (the land of) whatever villages the Muslims might conquer (among the fighters), as the Prophet divided (the land of) Khaibar.