سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 31

اس حدیث شریف میں راوی زہری کے اختلاف سے متعلق

راوی: ربیع بن سلیمان , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , سالم بن عبد اللہ , عبداللہ بن عمر

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا رَأَيْتُمْ الْهِلَالَ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

ربیع بن سلیمان، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبد اللہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جس وقت چاند دیکھ لو تو روزے رکھو اور جس وقت چاند دیکھ لو تو روزے بند کر دو اگر بادل آجائے تو اندازہ کر لو۔ یعنی تیس دن مکمل لو۔

‘Abdullah bin ‘Umar said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘When you see the crescent then fast, and when you see it, then stop fasting, and if it is obscured from you (too cloudy), then work it out (from the beginning of the month, to complete thirty days).” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں