خیبر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (کھانے کے) لئے زہر آلود بکری کا بیان، اسے عروہ بواسطہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , لیث , سعید , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا فُتِحَتْ خَيْبَرُ أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةٌ فِيهَا سُمٌّ
عبداللہ بن یوسف، لیث، سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب خیبر فتح ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں زہر آلود بکری ہدیہ پیش کی گئی۔
Narrated Abu Huraira:
When Khaibar was conquered, a (cooked) sheep containing poison, was given as a present to Allah's Apostle