حضرت ابوسلمہ کی حدیث میں یحیٰی بن ابی کثیر پر اختلاف
راوی: محمد بن مثنی , عبدالرحمن , سفیان , اسود بن قیس , سعید بن عمرو , ابن عمر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَکْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا ثَلَاثًا حَتَّی ذَکَرَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ
محمد بن مثنی، عبدالرحمن، سفیان، اسود بن قیس، سعید بن عمرو، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہم لوگ اُمّی (یعنی بے پڑھی لکھی) امت ہیں اور ہم نہ تو لکھتے ہیں اور نہ ہی ہم لوگ حساب کتاب کرتے ہیں مہینہ اس طرح اور اس طرح کا ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہینہ کے 29 روز شمار فرمائے۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “We are an unlettered Ummah, we do not use astronomical counting or computation. The month is like this, and this, and this,” he did three times, showing it as twenty nine. (Sahih)