عمرہ قضاء کا بیان اسے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔
راوی: موسی بن اسماعیل , وہیب , ایوب , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ وَبَنَی بِهَا وَهُوَ حَلَالٌ وَمَاتَتْ بِسَرِفَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَ ابْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَأَبَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَطَائٍ وَمُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَائِ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حالت احرام میں نکاح کیا اور حلال ہونے کے بعد خلوت فرمائی اور حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا انتقال (مقام) سرف میں ہوا، ابن اسحاق ، ابن ابی نجیح، ابان بن صالح، عطاء، مجاہد، حضرت ابن عباس نے اتنی زیادتی اور روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ قضاء میں حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا۔
Narrated Ibn Abbas:
The Prophet married Maimuna while he was in the state of lhram but he consummated that marriage after finishing that state. Maimuna died at Saraf (i.e. a place near Mecca). Ibn 'Abbas added, The Prophet married Maimuna during the 'Umrat-al-Qada' (i.e. the 'Umra performed in lieu of the 'Umra which the Prophet could not perform because the pagans, prevented him to perform that 'Umra)