صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1463

غزوہ موتہ کا بیان، جو ملک شام میں ہے۔

راوی: احمد بن ابی بکر ، مغیرہ بن عبدالرحمن ، عبداللہ بن سعید، نافع، ابن عمر

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ مُؤْتَةَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ قُتِلَ زَيْدٌ فَجَعْفَرٌ وَإِنْ قُتِلَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ کُنْتُ فِيهِمْ فِي تِلْکَ الْغَزْوَةِ فَالْتَمَسْنَا جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَوَجَدْنَاهُ فِي الْقَتْلَی وَوَجَدْنَا مَا فِي جَسَدِهِ بِضْعًا وَتِسْعِينَ مِنْ طَعْنَةٍ وَرَمْيَةٍ

احمد بن ابی بکر، مغیرہ بن عبدالرحمن، عبداللہ بن سعد، نافع حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ موتہ میں زید بن حارثہ کو سپہ سالار بنایا، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر یہ شہید ہوجائیں تو پھر سپہ سالار جعفر ہیں اور اگر وہ بھی شہید ہوجائیں تو عبداللہ بن رواحہ ہیں، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس غزوہ میں شریک تھا (جنگ ختم ہونے پر) ہم نے حضرت جعفر کو تلاش کیا، تو وہ شہداء میں ملے اور ہم نے ان کے جسم پر کچھ اوپر نوے زخم تیر اور نیزہ کے پائے۔

یہ حدیث شیئر کریں