اس حدیث میں عبدالملک بن ابی سلیمان کے متعلق راویوں کا اختلاف
راوی: زکریا بن یحیی , ابوبکر بن خلاد , محمد بن فضیل , یحیی بن سعید , ابوسلمہ , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا زَکَرِيَّا بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَکَةً قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ حَدِيثُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ هَذَا إِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَهُوَ مُنْکَرٌ وَأَخَافُ أَنْ يَکُونَ الْغَلَطُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ
زکریا بن یحیی، ابوبکر بن خلاد، محمد بن فضیل، یحیی بن سعید، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا سحری کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔ حضرت امام نسائی نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند تو حسن ہے لیکن یہ حدیث منکر ہے اور مجھ کو اندیشہ ہے کہ غلطی حضرت محمد بن فضیل کی جانب سے ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Take Sahur, for in Sahur there is blessing.” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: In this narration of Yayah bin Saeed, its chain is Hasan but it is Munkar, and I fear that the error is from Muhammad bin Fudail.