سینگی کھنچوانے کا ذکر
راوی:
وعن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم احتجم على وركه من وثء كان به . رواه أبو داود .
اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کولہے پر بھری ہوئی سینگی کھنچوائی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پائے مبارک پر موچ آ گئی تھی ۔" (ابوداؤد )
تشریح
" وثاء " واؤ کے زبر اور ثاء کے جزم کے ساتھ، اس درد اور چوٹ کو کہتے ہیں جو کسی عضو کو اس ہڈی ٹوٹے بغیر پہنچے جس کو ہماری زبان میں " موچ" کہا جاتا ہے۔