مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 480

پچھنے لگوانے کے دن

راوی:

وعن كبشة بنت أبي بكرة أن أباها كان ينهى أهله عن الحجامة يوم الثلاثاء ويزعم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يوم الثلاثاء يوم الدم وفيه ساعة لا يرقأ . رواه أبو داود .

اور حضرت کبشہ بنت ابی بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے باپ اپنے گھر والوں کو منگل کے دن سینگی لگوانے سے منع کرتے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے تھے کہ منگل کا دن خون کے غلبہ کا دن ہے اور اس دن ایسی گھڑی آتی ہے خون بند نہیں ہوتا (لہٰذا اس دن خون نکلوانے کی صورت میں یہ ہو سکتا ہے کہ وہی گھڑی پڑ جائے اور خون رکنے کا نام نہ لے جس سے ہلاکت بھی واقع ہو سکتی ہے ) ۔'(ابو داؤد )

یہ حدیث شیئر کریں