مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 503

سینگی کھنچوانے کے دن

راوی:

وعن معقل بن يسار قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الحجامة يوم الثلاثاء لسبع عشرة من الشهر دواء لداء السنة . رواه حرب بن إسماعيل الكرماني صاحب أحمد وليس إسناده بذاك هكذا في المنتقى .
وروى رزين نحوه عن أبي هريرة .

اور حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ منگل کے دن سترھویں تاریخ کو سینگی کھنچوانا سال بھر کی بیماریوں کا علاج ہے اس روایت کو حرب بن اسماعیل کرمانی نے نقل کیا ہے جو امام احمد بن حنبل کے مصاحب ہیں اور روایت کی اسناد ایسی قوی نہیں ہے کہ اس پر اعتماد کیا جا سکے (ابن جارود ) منتقی میں بھی اسی طرح منقول ہے، نیز اسی طرح کی روایت رزین نے بھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کی ہے ۔"

تشریح
منگل کے دن سینگی کھنچوانے کے سلسلے میں چوں کہ مختلف روایتیں منقول ہیں اس لئے زیادہ بہتر اور مناسب یہی ہے کہ منگل کے دن سینگی کھنچوانے سے اجتناب کیا جائے ۔ تاوقتیکہ کوئی شدید ضرورت پیش آئے ۔

یہ حدیث شیئر کریں