فجر کس طرح ہوتی ہے؟
راوی: عمرو بن علی , یحیی , التیمی , ابوعثمان , ابن مسعود
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ لِيُنَبِّهَ نَائِمَکُمْ وَيُرْجِعَ قَائِمَکُمْ وَلَيْسَ الْفَجْرُ أَنْ يَقُولَ هَکَذَا وَأَشَارَ بِکَفِّهِ وَلَکِنْ الْفَجْرُ أَنْ يَقُولَ هَکَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَتَيْنِ
عمرو بن علی، یحیی، التیمی، ابوعثمان، ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلال رات میں اذان دیتے ہیں (جب رات کا کچھ حصہ باقی ہو) تاکہ تم میں سے جو شخص سو رہا ہو وہ بیدار ہو جائے( اور وہ تہجد کی نماز پڑھ لے کچھ دیر سونے کے واسطے یا کھانا کھانے کے واسطے یا نماز وتر پڑھنے کے واسطے) اور نماز فجر اس طریقہ سے نہیں ہے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ہتھیلی سے اشارہ فرمایا بلکہ فجر اس طریقہ سے ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں شہادت کی انگلیوں سے اشارہ فرمایا۔
It was narrated from Ibn Mas’ud that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:
“Bilal calls the Adhan at night to awaken those of you who are asleep, and so that those who are praying Qiyam can return. Dawn is not when the light appears like this” — and he gestured with his hand — “rather dawn is when it appears like this” — and he gestured with his two forefingers. (Sahih)