اس حدیث شریف میں حضرت ابوسلمہ پر راویوں کا اختلاف
راوی: عمران بن یزید بن خالد , محمد بن شعیب , اوزاعی , یحیی , ابوسلمہ , ابوہریرہ
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَقَدَّمَنَّ أَحَدٌ الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا أَحَدٌ کَانَ يَصُومُ صِيَامًا قَبْلَهُ فَلْيَصُمْهُ
عمران بن یزید بن خالد، محمد بن شعیب، اوزاعی، یحیی، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص رمضان المبارک سے قبل روزے نہ رکھے ایک دن یا دو دن پہلے لیکن وہ شخص جو کہ پہلے سے اس دن روزہ رکھا کرتا تھا وہ شخص روزہ رکھے۔
Abu Hurairah narrated that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “None should fast one or two days ahead of the month except, someone who had a prior habit for fasting, in which case let him fast.” (Sahih)