صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ کھیتی باڑی کا بیان ۔ حدیث 1612

اونٹ کی بیع اور سواری کے استثناء کے بیان میں

راوی: عبداللہ بن معاذعنبری , شعبہ , محارب , جابر

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا اشْتَرَی مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بِوُقِيَّتَيْنِ وَدِرْهَمٍ أَوْ دِرْهَمَيْنِ قَالَ فَلَمَّا قَدِمَ صِرَارًا أَمَرَ بِبَقَرَةٍ فَذُبِحَتْ فَأَکَلُوا مِنْهَا فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَمَرَنِي أَنْ آتِيَ الْمَسْجِدَ فَأُصَلِّيَ رَکْعَتَيْنِ وَوَزَنَ لِي ثَمَنَ الْبَعِيرِ فَأَرْجَحَ لِي

عبداللہ بن معاذعنبری، شعبہ، محارب، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کے مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹ دو اوقیہ اور ایک یا دو درہم میں خریدا کہا جب ہم مقام صرار پر پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ایک گائے کے ذبح کرنے کا حکم دیا وہ ذبح کی گئی تو سب نے اس کا گوشت کھایا جب آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) مدینہ تشریف لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے مجھے مسجد میں آنے اور دو رکعت پڑھنے کا حکم دیا اور میرے لئے اونٹ کی قیمت وزن کر دی اور زیادہ دی

Jabir b. 'Abdullah (Allah be pleased with them) reported: Allah's Messenger (may peace be upon him) bought a camel from me for two 'uqiyas and a dirham or two dirhams. As he reached Sirar (a village near Medina), he commanded a cow to be slaughtered and it was slaughtered, and they ate of that, and as he (the Holy Prophet) reached Medina he ordered me to go to the mosque and offer two rak'ahs of prayer, and he measured for me the price of the camel and even made an excess payment to me.

یہ حدیث شیئر کریں