شک کے دن کا روزہ
راوی: عبداللہ بن سعید الاشج , ابوخالد , عمرو بن قیس , ابواسحق , صلہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ عَنْ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ صِلَةَ قَالَ کُنَّا عِنْدَ عَمَّارٍ فَأُتِيَ بِشَاةٍ مَصْلِيَّةٍ فَقَالَ کُلُوا فَتَنَحَّی بَعْضُ الْقَوْمِ قَالَ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ عَمَّارٌ مَنْ صَامَ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَکُّ فِيهِ فَقَدْ عَصَی أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبداللہ بن سعید اشج، ابوخالد، عمرو بن قیس، ابواسحاق ، حضرت صلہ رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھے کہ ایک بھنی ہوئی بکری لائی گئی۔ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کھاؤ کچھ حضرات پیچھے ہٹ گئے اور کہنے لگے کہ ہم نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ اس پر عمار رضی اللہ نے فرمایا جس نے شک والے دن روزہ رکھا اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (عمل مبارک) کی نافرمانی کی۔
It was narrated that Silah said: “We were with ‘Ammar and a roast sheep was brought and he said: ‘Eat.’ One of the people turned away and said: ‘I am fasting. ‘Ammar said: Whoever fasts on the day concerning which there is doubt, has disobeyed Abu Al Qasim (Da’if)